نیروبی (این این آئی)کینیا کے نیوز چینل کی کرائم رپورٹر نگینہ کروری نے کہا ہے کہ کینیا پولیس کی تحقیقات ”تضادات” سے بھری ہوئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نگینہ کروری نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کینیا حکام کی نسبت جلد معاملے کی تہہ تک پہنچے گی، کینیا میں ہونے والی تحقیقات میں کئی خامیاں اور تضاد نظر آرہے ہیں۔نگینہ کروری نے کہا کہ حقائق سامنے لانے کیلئے وقار احمد اور خرم احمد اہم گواہ ہیں، سچ سامنے آئے گا لیکن لگتا نہیں کہ وہ کینیا پولیس یا وقار کی طرف سے سامنے آئے، سچ سامنے لانے کیلئے انڈی پینڈنٹ آرگنائزیشن کا کردار بھی اہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے بعد کینیا پولیس کی تحقیقات تضادات سے بھری ہوئی ہے، پولیس نے کہا کہ روڈ بلاک کیا تھا جبکہ وہاں چھوٹے پتھر تھے، ناکہ بندی بھی نہیں تھی، جی ایس یو کے افسران روڈ بھی بلاک نہیں کرتے، دونوں گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں بھی مختلف تھیں۔انہوںنے کہاکہ پی این ایس نے ارشد شریف واقعے سے متعلق واضح بیان بھی نہیں دیا اور کینیا میں ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی جاری نہیں کی گئی، ابتدا میں خرم اورپاکستانی ہائی کمیشن نے پولیس کے موقف سے اتفاق کیا لیکن پھر رائے تبدیل کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...