اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ دبئی کے خریدار کا بیان ثبوت ہے عمران نیازی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مجرم ہے ،منی لانڈرنگ کا مجرم ثابت ہونے پر حکومت عمران نیازی کو کنٹینر سے اتار کر جیل پہنچائے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سرکاری” صادق اور امین”مسلمہ جھوٹا ہونے کے بعد گھڑی چور بھی ثابت ہوچکا ہے،ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والے چور کی اصلیت پوری دنیا کو معلوم ہوچکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ دوبئی کے خریدار کے بیان کی روشنی میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ ایک ثابت شدہ چور کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے اور حساب لیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے اقتدار اور اختیار کو بیچا، کرپشن فرنٹ مینوں کے ذریعے کی ۔ انہوںنے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں ثبوتوں کے انبار ہیں لیکن انصاف کے دو معیار نظر آرہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...