اداکارمانی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ گزرنے کے بعد 1992 کی آخری نشانی بتادی

0
191

لاہور( این این آئی)اداکار مانی نے اداکارہ ماہ نور بلوچ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 اور 1992 کے ورلڈ کپ کی آخری مماثلت قرار دے دیا۔چند روز قبل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حالات و واقعات کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جارہی تھی ایسے میں اداکار مانی نے ماہ نور بلوچ سے متعلق ایک میم شیئر کی۔اس میم میں ماہ نور بلوچ کا 1992 اور 2022 سے موازنہ کرکے انہیں 1992 کی آخری نشانی کہا گیا ہے کیونکہ وہ ٹیلی وژن انڈسٹری میں 90 کی دہائی سے ہیں۔اداکارہ ماہ نور بلوچ کا شمار ان شخصیات میں کیا جاتا ہے جن پر عمر ٹھہر جاتی ہے، اداکارہ کا چہرہ دیکھ کرایسا لگتا ہے جیسے وقت نے ان پر کوئی اثر ہی نہیں ڈالا۔