لاہور( این این آئی)فلم ”جوائے لینڈ ”کو سینما گھروں میں ریلیز کی مشروط اجازت دے دی گئی۔آسکر ایوارڈ کے لئے پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی فلم ”جوائے لینڈ ”کو ملک بھر کے سینما گھروں میں 18 نومبر سے نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا لیکن مختلف طبقات کی جانب سے اعتراضات سامنے آنے کے بعد وزارت اطلاعات نے اس فلم کو جاری ہونے والا سینسر سرٹیفکیٹ منسوخ کردیا تھا۔بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی تھی جس میں وفاقی وزراء ، پی ٹی اے اور پیمرا کے سربراہان شامل تھے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی سلمان صوفی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کمیٹی نے جوائے لینڈ کو ریلیز کے لیے مشروط طور پر کلیئر کر دیا ہے۔سلمان صوفی نے کہا ہے کہ آزادی اظہار بنیادی حق ہے اور اسے قانون کے دائرے میں پروان چڑھانا چاہیے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...