اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے پراپرٹی ٹائیکون سے 50 ارب روپے کی ڈیل کے حوالے سے کابینہ اجلاس کی تفصیلات بتادیں اور کہا ہے کہ اجلاس میں شہزاد اکبر نے سیل لفافہ دکھایا اور کہا کہ لفافے میں جو مواد ہے وہ ہم ڈسکس بھی نہیں کرسکتے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ جواب میں پراپرٹی ٹائیکون نے بہت سے فائدے دیے ہوں گے۔فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے فراڈیا قرار پانے والے عمر فاروق سے پی ٹی آئی دور میں اکٹھے پانچ پانچ وفاقی وزیر ملاقاتیں کرتے رہے۔سابق وزیر نے کہا کہ ماضی میں ان کی عمر فاروق ظہور سے ہونے والی ملاقات وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی ہدایت پر ہوئی، ملاقات میں ان کے ساتھ چار اور وزیر اور تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔فیصل واوڈا نے اس سے قبل ٹوئٹر پر عمر فاروق کے ہمراہ تصویر جاری کرتے ہوئے یہ بھی بتایا تھا کہ یہ ملاقات دبئی ڈیلی گیشن کے تحت ہوئی تھی، اس تصویر کو جو رنگ دینا چاہیں دیں، انہیں کوئی ڈر نہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...