لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر راناثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حکومتی کورونا چھ ما ہ مزید رہ گیا تو ملک تباہ کر دے گا ، مسلم لیگ(ن) 26نومبر کو اوکاڑہ میں جلسہ کرے گی ، قوم فیصلہ کر لے کس کورونا سے لڑنا ہے ،کورونا بیماری سے 2فیصد جبکہ حکومتی کورونا سے 100فیصد خطرہ ہے ۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میںپیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت جلسوں میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے، حکومتی وزرا ء جب بات کرتے ہیں تب یہ خود کورونا ہی لگتے ہیں ،حکومتی کورونا کو ملک سے باہر نکال دینا چاہیے ،عوام حکومتی کورونا کے خلاف باہر نکلیں،کیا پی ڈی ایم حکومت سے اجازت لے کر تحریک چلائے گی ؟قوم فیصلہ کرلے کہ کس کورونا سے لڑنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومتی کورونا اگر 6ماہ رہ گیا تو ملک تباہ کردے گا،حکومتی کورونا آٹا اور چینی کھا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پشاور اور ملتان کے جلسے ضرور ہوںگے ، ہم 26نومبر کو اوکاڑہ میںبھی جلسہ کر رہے ہیں ،قوم کو اس وقت دوقسم کے کرونا کا سامنا ہے ایک کرونا سے 2 فیصد مرنے کا خدشہ ہے اوردوسرا کرونا حکومتی کرونا ہے اس میں 100 فیصد مرنے کا خطرہ ہے ،ہم حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے اس لئے حکومت ہمیں کسی نہ کسی بہانے روکنا چاہتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف اپنے علاج کی وجہ سے لندن میں موجود ہیں اور علاج کے فوری بعد واپس آئیں گے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...