گھڑی سے جڑا مشکوک کردار خواجہ آصف کا دست راست ہے، عثمان ڈار

0
286

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ گھڑی سے جڑے مشکوک کردار کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ خواجہ آصف کا دست راست ہے۔عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر دفاع کا گھڑی کے معاملے پر پریس کانفرنس کرنا سمجھ سکتے ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ قوم سارے نقطے جوڑ رہی ہے کہ اس پوری منظم مہم کے پیچھے کون کون ہے؟ دن کو کرپشن اور رات کو فون کرکے پیر کون پکڑتا تھا قوم کو سب پتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ساڑھے 3 سال بعد گھڑی کے نام پر ہی سیاست کرنی تھی تو بہتر تھا ہار مان لیتے۔