راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ راولپنڈی ڈویژن کی حدود میں داخل ہونے کے بعد سیکیورٹی کے ایلیٹ فورسز اور پیشہ ور نشانے باز کمانڈور سمیت 10 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے 101 اہلکار اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس (پی ایچ پی)کے 500 اہلکار لانگ مارچ کے لیے چوکس رہیں گے۔لانگ مارچ کی سخت سیکیورٹی کیلئے 13 سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)اورسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی)نگرانی کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے جبکہ 122 کمانڈوز سمیت 38 ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔اسی طرح ٹریفک پولیس کے ایک ہزار 194 افسران اور اہلکار اور ضلع کی 91 خواتین پولیس افسران بھی لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے ذمہ داریاں سنبھالے گیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پنجاب حکومت نے لانگ مارچ کے شرکا کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔پنجاب حکومت نے چکوال اور اٹک میں فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات کو حتمی شکل دی۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے متعدد پولیس یونٹ کے کل 10 ہزار 500 پولیس اہلکار لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اسی طرح 34 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی)اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی)، 413 اوپر درجے کے ذیلی اہلکار اور 4 ہزار 307 نچلے درجے کے ذیلی اہلکار راولپںڈی ڈویژن میں لانگ مارچ کے دوران سیکیورٹی خدمات کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔یہ فورسز 38سیکشن میں مشتمل ہیں (ہر ایک سیکشن اوپر درجے کے ذیلی اہلکار اور ہیڈ کانسٹبل، ڈرائیور اور 4 کمانڈوز پر مشتمل ہیں)122 کمانڈور کے علاوہ 75 متبادل پولیس اہلکار اور ایک ہزار 194 ٹریفک پولیس افسران اور اہلکار لانگ مارچ کے راستے میں براہ راست حفاظت پر معمور ہوں گے جبکہ 101متبادل فورس اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سیفوری نمٹنے کیلئے اوپر درجے کے ذیلی اہلکار اور متبادل فورس کا ایک ہیڈ کانسٹبل سمیت پنجاب ہائی وے پولیس کے 500 افسران اسٹینڈ بائی رہیں گے۔وزیرآباد میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ پنجاب کے ضلع جہلم پہنچنے کے بعد مستقل سیکیورٹی فورس تعینات کی گئی ہے۔اسی طرح 2 ایس ایس پی اور ایس پی، 5 اے ایس پی اور ڈی ایس پی، 80 اوپر درجے کے ذیلی اہلکار، 2 ہزار 257 نچلے درجے کے ذیلی اہلکار، 25 خواتین پولیس افسران اور سرکاری اہلکار، 370 ٹریفک پولیس اہلکار اور سرکاری اہلکار لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے 5 افسران اسٹینڈ بائی رہیں گے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...