اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ نے کہا ہے کہ ساؤتھ ایشین ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹرز کونسل (سیٹرک) ذیلی علاقائی ڈیجیٹل معاونت اور باہمی تعاون کے ضمن میں ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ سیٹرک کے 25ویں یو م تا سیس کے موقع پر شرکت کے دوران گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے ممبران اور اے پی ٹی قیادت کو گزشتہ ڈھائی دہائیوں میں کونسل کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔ اس فورم کی بدولت گزشتہ 25 سالوں کے دوران 9 جنوبی ایشیائی ممالک کو ایک منظم اور موثر انداز میں مشترکہ معلومات اور ریگولیٹری تجربے کی فراہمی عمل میں آئی۔ چیئرمین نے کونسل کے امور میں پی ٹی اے کی جانب سے خطے کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مزید تعاون کے فروغ پر زور دیا۔یہ سالانہ اجلاس ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی (اے پی ٹی) اور اسلامی جمہوریہ ایران کی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (سی آر اے) کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، ایران، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا کے ریگولیٹرز کے سربراہان کے ساتھ ساتھ مندوبین اور صنعت کے ایگزیکٹوز نے بھی شرکت کی۔چیئرمین پی ٹی اے نے ”یونیورسل اوربا مقصد کننیکٹیویٹی”کے موضوع پر ریگولیٹرز راؤنڈ ٹیبل سیشن میں بھی بطور پینلسٹ شرکت کی جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل پروفائل میں ڈیجیٹل تقسیم کے خاتمے اور پاکستانی عوام کو بغیر کسی رکاوٹ کے رابطوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں کا اشتراک کیا گیا۔واضح رہے کہ سیٹرک اے پی ٹی کے زیر انتظام ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹرز کا ایک ذیلی علاقائی تعاون فورم ہے۔ یہ وسیع ترعملی منصوبوں کے تحت مشترکہ ورکنگ گروپس تشکیل دیتے ہوئے ٹیلی کام/آئی سی ٹی سے متعلقہ باہمی متفقہ مسائل پر بات چیت اور ہم آہنگی کے حوالے سے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ پی ٹی اے فورم کے بانی اراکین میں سے ہے اور سیٹرک ورکنگ گروپ برائے پالیسی، ریگولیشن اور سروسز کی موجودہ چیئرمین شپ بھی اس کے پاس ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...