پشاور جلسہ روکنا جمہوریت پر حملہ ہے،مولانا غفور حیدر ی

0
224

اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے پشاور جلسے روکنے کے عمل کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے پی ڈی ایم کے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ جلسے سے آنے سے روکا جائے تو وہیں دھرنا شروع کر دیں اور جلسے کریں،ہم ہر حال میں جلسہ کر کے رہیں گے،پی ڈی ایم کا آئندہ کا شیڈول لاہور کے جلسے میں کیا جائیگا،اپوزیشن کے اندر استعفوں کے معاملے پر اپنی اپنی رائے ہے ،جو بھی فیصلہ ہو گا مشاورت سے ہو گا۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ حکمران مسلسل اعلان کررہے ہیں کورونا پھیل رہا ہے اور پی ڈی ایم پشاور میں جلسہ نہ کرے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم گلگت بلتستان میں جلسے کریں تو ٹھیک ہے ،اپوزیشن سے تکلیف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزرا گلگت بلتستان میں جلسے کئے کرونا نہیں تھا۔ ؟،وزیر اعظم نے سوات میں جلسہ کیا تو کرونا نہیں تھا