دوحہ ( این این آئی) فیفا نے قطر میں ورلڈ کپ سے ریکارڈ کمائی کی امید باندھ لی، منتظمین کو میگا ایونٹ کے شایان شان انعقاد سے تمام تنازعات کے دم توڑنے کا بھی یقین ہے۔تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ اتوار سے قطر میں شروع ہورہا ہے، ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کے لئے میزبان ملک کی جانب سے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔کئی انتہائی خوبصورت اسٹیڈیمز بھی تیار کیے گئے تاہم مغربی میڈیا کی جانب سے شوپیس ایونٹ کے دوران قطر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت مختلف ایشوز اٹھائے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے فی الحال ورلڈ کپ کے گرد تنازعات کی دھول دکھائی دے رہی ہے، البتہ منتظمین کو مکمل یقین ہے کہ جیسے ہی ورلڈ کپ شروع ہوتا یہ تنازعات بھی دم توڑ دیں گے اور پوری توجہ میدان میں ہونے والے ایکشن پر مرکوز ہوجائے گی۔فیفا کو بھی قطر میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ آمدنی کی توقع ہے، وہ پہلے ہی 2لاکھ 40 ہزار ہاسپٹلٹی پیکجز فروخت کرچکی ہے۔فیفا حکام کو پوری امید ہے کہ 2018ء میں روس میں ہونے والے میگا ایونٹ میں حاصل ہونے والی 5.4 بلین ڈالر کی آمدن کا ریکارڈ اس بار ٹوٹ جائے گا۔موسم موافق ہونے کی وجہ سے تمام میچز کے دوران ہائوس فل ہونے کی امید ہورہی ہے۔ ٹیموں اور دنیا بھر سے آنے والے شائقین کی رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی بھرپور توجہ دی جانے لگی، اس کے ساتھ میزبان ملک کی جانب سے کچھ قوانین میں نرمی بھی برتنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ورلڈ کپ سے قبل کرسٹیانورونالڈو معدے کی خرابی کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے وہ گذشتہ دنوں نائیجیریا کے خلاف وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکے، رونالڈو پرتگال کے ٹریننگ سیشن کے موقع پر غیر حاضر تھے، کوچ فرنانڈو سانتوس نے بتایا کہ وہ معدے کی تکلیف کا شکار ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے نہ تو ٹریننگ کی اور نہ ہی نائیجیریا کے خلاف میچ میں حصہ لیا۔ یاد رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ پر اعتراض کی وجہ سے رونالڈو پہلے ہی خبروں میں ہیں
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...