لاہور ( این این آئی) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کر کے آزاد پھرنے والے گھڑی گھڑی کا شور ڈال رہے ہیں،عمران خان ایک دیانتدار لیڈر ہے جو ہمیشہ قوم کی ترقی و ترویج کی بات کرتا ہے ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 7ماہ کی محنت اور کئی ملکوں کی خاک چھاننے کے بعد عمران خان کے خلاف گھڑی بطورکرپشن ڈھونڈنے پر انکو مبارکباد۔ چوروں اور ان کے حواریوں ، درباریوں کو عمران خان کے خلاف کچھ نہ ملا تو گھڑی کا شوشہ چھوڑ دیا ۔ کمال ہے اربوں روپے کی کرپشن کر کے آزاد پھرنے والے گھڑی گھڑی کا شور ڈال رہے ہیں۔ فیاض چوہان نے کہا کہ مفرور نواز شریف اپنے پہلے دو ادوار میں 75 سے زائد تحائف ساتھ لے کر گئے،نا اہل اور کرپٹ ٹولہ اربوں روپے کی کرپشن کر کے عربوں کے پاس پناہ لے لیتا ہے۔ پاکستان کے تمام وزراء اعظم اور صدور سینکڑوں تحائف ساتھ لے کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحائف کی مد میں ملک کو اربوں روپے کا چونا لگانے والے گھڑی کو بطور کرپشن پیش کر رہے ہیں، میڈیا کا رخ گھڑی کی طرف موڑنے سے انکی نالائقیاں اور چالاکیاں نہیں چھپ سکتیں۔ عمران خان ایک دیانتدار لیڈر ہے جو ہمیشہ قوم کی ترقی و ترویج کی بات کرتا ہے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...