تعیناتی معاملہ ،خواجہ آصف خواہش پوری نہ ہونے کا ملبہ عمران خان پر نہ ڈالیں، عثمان ڈار

0
331

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف خواہش پوری نہ ہونے کا ملبہ عمران خان پر نہ ڈالیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ تعیناتی کے عمل میں خواہشوں کے پورا نہ ہونے کا ملبہ عمران خان پر نہ ڈالیں۔عثمان ڈار کا خواجہ آصف پر شدید تنقید کی اور کہا کہ خواجہ آصف نے پھر اسمبلی میں ڈرامے بازی کی۔