اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے 500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہاکہ موجودہ حکومت ہائیڈرو، سولر اور ونڈ ذرائع سے ماحول دوست اور سستی بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 75کلو میٹر طویل 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن 18704ملین روپے کی لاگت سے تعمیرکی جارہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے 884 میگاواٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوارکوقومی گرڈ میں شامل کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک کے تحت 2017میں2100ملین ڈالرکی خطیر رقم سے شروع کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ سالانہ تقریباً 3.129 بلین یونٹ بجلی پیدا کرے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اس منصوبے سے 6000 سے زائد افراد کو روزگار ملا ،پاور پلانٹ نومبر 2024 میں بجلی کی پیداوار شروع کرے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی سستی بجلی سے گھریلو، زرعی اور صنعتی صارفین مستفید ہونگے۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...