اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے مو سمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نبردآزما ہونے کیلئے خطرے سے دوچار ممالک کیلئے فنڈ کے قیام کو پاکستانی کی خارجہ محاذ پر بڑی فتح قرار دیدیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو ہوا اجلاس کے آغاز میں وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام وفاقی وزراء کا اپنی علالت کے دوران تیمار داری، نیک تمناؤں اور صحت یابی کیلئے دعاؤں پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے وفاقی وزیرِ خزانہ، وزیرِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی، وزیرِ مواصلات، پاور منسٹر، این ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ اداروں کو سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے ریلیف و بحالی کے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے شرم الشیخ مصر میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آئے حالیہ سیلاب میں نقصانات کو بین الاقوامی فورم COPـ27 میں کامیابی سے اجاگر کرنے پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا. وزیرِ اعظم نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہوئے نقصانات پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے نقصانات کے ازالے کیلئے مدد کی یقین دہانی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نبردآزما ہونے کیلئے اس خطرے سے دوچار ممالک کیلئے لاس اینڈ ڈیمیجز فنڈ کے قیام کو پاکستانی کی خارجہ محاذ پر بڑی فتح قرار دیا۔کابینہ نے وزیرِ اعظم کے سیکٹری سید توقیر شاہ کی مرحومہ والدہ کیلئے دعاء کی اسکے علاوہ کابینہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی مغفرت کیلئے بھی دعا کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...