اوٹاوا(این این آئی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا دونوں باہمی تعاون پر مبنی کثیر جہتی تعلقات کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔۔انہوں نے اس امر کا اظہار کینیڈا کے دارلحکومت اوٹاوا میں کینیڈا کے سینٹ اور ایوان بالا کے سپیکر مسٹر جارج فیوری سے ملاقات کے بعد کیا۔ملاقات کے دوران ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کی سرگرمیوں میں کینیڈین حکومت کی فراخدلانہ امداد پر کینیڈین اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔مسٹر جارج فیوری نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سفیر جنجوعہ کے ساتھ ملاقات کو “نتیجہ خیز” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین موسمیاتی تبدیلی، دو۔طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم موجود ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...