اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر ملک سے پولیو کے خاتمے کی مہم کو روکنے میں ناکام رہیں گے ۔ اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور پولیس اہلکار ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، شرپسند عناصر ملک سے پولیو کے خاتمے کی مہم کو روکنے میں ناکام رہیں گے اور پاکستانی قوم، قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصرکی کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے واقعہ سے متعلق فوری تحقیقات سمیت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان اور قائم مقام گورنر بلوچستان نے بھی بلیلی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ہونے والے خود کش حملے میں پولیس اہلکار اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ 23 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق خود کش دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑیاں بھی زد میں آگئی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...