اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل 2023ء کے آخری ہفتہ میں منعقد کرائے جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری پنجاب پر واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام صوبوں میں لوکل گورنمنٹ یا تو انتخابات کرواچکا ہے یا کروانے والا ہے اور الیکشن شیڈول دے چکا ،صرف صوبہ پنجاب باقی ہے جہاں پر مختلف ادوار میں قوانین میں تبدیلی اور دیگر تاخیری حربوں کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بدھ کو ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلا س میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ، چیف سیکرٹری پنجا ب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کے علاوہ الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب کے دیگر افسران نے شرکت کی۔الیکشن کمیشن کو سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریف کیا کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی معیاد یکم جنوری 2022کو ختم ہوچکی ہے،الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے دو دفعہ حلقہ بندیوں کا کام کرنا پڑا کیونکہ دو دفعہ بلدیاتی قوانین کو تبدیل کر دیا گیا، اب صوبائی حکومت پنجاب نے ”پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ”16 نومبر 2022 کو نوٹیفائی کیا ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن تیسری دفعہ حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کرنے جارہا ہے اس کیلئے بھی ابھی تک پنجاب حکومت نے”پنجاب لوکل گورنمنٹ حلقہ بندی رولز”اور ”پنجاب لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشن رولز”نوٹیفائی نہیں کیے۔حکومت پنجاب آئین ، قانون اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بروقت الیکشن کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی پابند ہے لہذا صوبائی حکومت کو پابند کیا جائے کہ فوری طورپر لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشن رولز وحلقہ بندی رولز ودیگر نقشہ جات و ڈیٹا الیکشن کمیشن کو مہیا کرے تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیو ں کے کام کا آغا زجلد از جلد کرسکے مزید آج صوبہ میں انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ پر صوبائی حکومت کے نمائندگان سے مشاورت کی جائے۔تاکہ فوراََ لوکل گورنمنٹ الیکشن کا انعقاد کیا جاسکے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...