راولپنڈی ( این این آئی) برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے رکشے میں پنڈی اسٹیڈیم پہنچے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کرسچین ٹرنر نے کہاکہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میںدھوم مچا دی ہے۔پاکستان میں ہونیوالی ٹی ٹونٹی سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھی یادگار تھا۔کرسچین ٹرنر نے کہا کہ دونوں بار انگلینڈ کی ٹیم بازی لے گئی اور اب سب کی نظریں ٹیسٹ سیریز پر ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم سے 21دسمبر تک جیت اسی کی ہوگی جو گرم جوشی کا مظاہرہ کرے گا، لڑکوں جم کر کھیلنا کیونکہ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسچین ٹرنر کے عقب میں ایک رکشہ بھی موجود ہے جس کاڈرائیوران کی گفتگو ختم ہوتے ہی پنجابی میں پوچھتا ہے کدھر جانا ہے؟۔برطانوی ہائی کمشنر نے بھی اس پر پنجابی میں کہا کہ راجہ جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...