اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما جاویف لطیف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں جلد انتخابات کے مطالبے پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کا بڑا دھڑا ہمارے ساتھ رابطے میں ہے، ہم انتخابات چاہتے ہیں لیکن عمران خان کے احتساب کے بعد،ہم سے کارکردگی کا پوچھنے والے ہماری 2017 کی کارکردگی سے جائزہ لیں، مقروض ملک کے اربوں روپے الیکشن پر خرچ کرنے کے بعد تفریق مزید بڑھے گی۔وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم سے کارکردگی کا پوچھنے والے ہماری 2017 کی کارکردگی سے جائزہ لیں، یہ بتایا جائے ملک کو مریض کس نے بنایا، کس نے غلط دوائیاں دیں۔انہوںنے کہاکہ آپ دو صوبوں کے وسائل استعمال کرکے ایک تقرری روکنا چاہتے تھے، وہ تو رک نہیں سکی، اب آپ اسمبلیاں توڑنے کی بات کرتے ہیں، اب آپ نئی بلیک میلنگ کررہے ہیں تاہم مقروض ملک کے اربوں روپے الیکشن پر خرچ کرنے کے بعد تفریق مزید بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ، چینی، گندم اور ادویات سمیت دیگر اسکینڈلز کی چیزیں سامنے آنی ہیں، ابھی تو فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات سامنے آنی ہیں، ہمیں معلوم ہے ضمنی الیکشن میں کس پڑوسی ملک سے کس کے ذریعہ پیسہ آیا۔جاوید لطیف نے کہاکہ جیسے یہ جماعت بنائی گئی اب بقول پرویز الٰہی اسی طرح بکھرنا شروع ہو گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں جلد از جلد انتخابات کے مطالبے پر وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ارکان کا بڑا دھڑا ہمارے ساتھ رابطے میں ہے، ہم انتخابات چاہتے ہیں لیکن عمران خان کے احتساب کے بعد۔یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا ہم رمضان سے پہلے ملک میں انتخابات چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کی منظوری دیدی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...