خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.5ریکارڈ کی گئی

0
579

پشاور (این این آئی) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خو وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر اسمار سے 29 کلو میٹر دور تھا،اس زلزلے کی گہرائی 94 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔