اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے مشورہ دیا ہے کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مشورہ ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کی پیشکش پر غور کرنا چاہیے۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ خان صاحب کے مطالبے میں عملاً کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شرائط نہ رکھیں، تمام معاملات پربات کی جاسکتی ہے، لیڈر وہ نہیں ہوتا جو پہلے اعلان کرے اور عمل نہ کرے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران خان نے اربوں روپے اکھٹے کا دعویٰ کیا لیکن سیلاب متاثرین کو کیا دیا، عمران خان بیانات دیتے رہیں، ہمارے پاس اس کی کوئی اہمیت نہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کا گراف دیکھنا ہیتو سندھ میں 2الیکشن کے نتائج دیکھ لیں ، جو الیکشن عمران خان خود لڑ رہے تھے، وہ جیتے جہاں نہیں کھڑیہوئیوہ ہارے۔انھوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیئے، کچھ آئینی مجبوریاں ہیں کہ مطالبات تسلیم کرلئے جائیں، بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈائیلاگ میں مطالبے ہوتے ہیں، بیٹھ کر بات ہوتی ہے، اسمبلیوں کے تحلیل سے متعلق یہ کارڈ ان کا آن گراؤنڈ موجود تھا، الیکشن کا تو وہ پہلے سے کہہ رہے تھے،ان کے پاس نئی بات کرنے کیلئے کچھ ہے بھی نہیں۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو آجائیں گھوڑا بھی حاضراورسواربھی حاضرہے۔ق لیگ سے رابطے کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر ق لیگ س رابطے کریں گے تو کسی کو نہیں بتائیں گے، رابطوں سے جو نتائج نکلیں گے وہ آپ کو بتا دیں گے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...