لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے چیئرپرسن سارہ احمد کو اٹلی میں گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ پیش کیا۔ وزیراعلی پرویز الٰہی نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا عالمی ایوارڈ کیلئے ٹاپ ٹین افراد میں منتخب ہونے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ بے سہارا بچوں کی مدد کاٹاسک دراصل انسانیت ہمدردی کا بہترین نمونہ ہے، بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنا معاشرتی المیہ ہے،ایسے عناصر کا قلع قمع کریں گے۔ بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں لا کر مفید شہری بنانا چاہتے ہیں، شہری بچوں کوبھیک یا خیرات نہ دے کر حوصلہ شکنی کریں۔وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی نے مستقبل میں بھی بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کا اعادہ کیا۔چیئرپرسن سارہ امد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی سپورٹ کرنے پر وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو مزید فعال اور بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمد اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...