اسلام آباد(این این آئی)ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کشمیر سے متعلق پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بیان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کو لگنے والے زخموں پر مرہم رکھنے والا قرار دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فوج کے سربراہ کی جانب سے عالمی برادری کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں سے کیاگیا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کرنے کی تعریف کی۔انہوں نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارتی سول اور فوجی قیادت کی جانب سے کی جانے والی بیان بازی کا مناسب جواب دینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ ”پاکستان دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے”نہ صرف پاکستا ن اورآزاد کشمیرکے عوام بلکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے بھی حوصلے بلند کرنے والے ہیں۔ ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ مودی کو یہ جان لینا چاہیے کہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے پاکستانی فوج اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان تنازعہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی عکاسی کرتاہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بری فوج کے سربراہ نے کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں مضبوطی سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں،پاک فوج کے بہادر بیٹے پاکستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے بھائیوں کے دفاع کے لیے بھی تیار ہیں۔ماہرین نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیرکے لیے پاکستان کی حمایت جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے لئے حوصلہ افزاء ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...