اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ اسلام آباد کے نجی مال کو سیل کرنے سے متعلق مجھے اور وزیر اعظم شہباز شریف کو قطعی کوئی علم نہیں تھا ۔رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب مال کے معاملے کا پتہ چلا تو شہباز شریف نے فوری مال ڈی سیل کرنے کے احکامات دئیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب کے دوران ہوئے واقعہ کے بعد نجی مال سیل کرنے کا معاملہ اتفاقیہ ہے یا شاید انتظامیہ میں کسی نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی بات کی ہو۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے جو بیانات دیے وہ بیان دینا کسی کو زیب نہیں دیتا، شہباز شریف خود کو حکمران کہلوانا پسند نہیں کرتے۔رانا ثنا ء اللہ نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق کہا کہ حکومت کو ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں، سپریم کورٹ کا ہیومن رائٹس کمیشن بھی ارشد شریف قتل کیس کو دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار تھا، ہمیں لگا کہ شاید سپریم کورٹ ہیومن راٹس کمیشن سے کوئی ڈائریکشن آئے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسے کیسز میں انویسٹی گیشن جے آئی ٹی کرتی ہے جس کا فیصلہ ہو چکا، جے آئی ٹی میں قابل افسران رکھے جائیں گے، تمام ایجنسیز کے لوگ شامل ہوں گے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...