افغانستان میں یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم کا تعطل قابل مذمت ہے، امریکہ ، برطانیہ

0
472

واشنگٹن(این این آئی )امریکہ اور برطانیہ نے افغانستان میں خواتین کی یونیورسٹی کی سطح کی تعلیم میں تعطل کی مذمت کی ہے۔ طالبان نے یہ اعلان کچھ مدت پہلے کیا تھا۔امریکہ اور برطانیہ کے یو این سیکیورٹی کونسل میں نمائندوں نے مشترکہ طور پر طالبان کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔دونوں ملکوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت جب تک تمام افغانوں کے حقوق بحال نہیں کرتی، انسانی حقوق اور خصوصا خواتین کے حقوق نہیں دیتی افغانستان کو بین الاقوامی برادری میں ایک جائز رکن کے طور پر نہیں لیا جا سکتا ۔ امریکہ کے اقوام متحدہ میں نائب سفیر رابرٹ ووڈ نے کہاکہ عورتوں کو حقوق دیے بغیر افغانستان کو دوسرے ملکوں جیسے تمام حقوق دیے جا سکتے ہیں۔