نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ نے ایران میں خواتین کی قیادت میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے خلاف کریک ڈان اور انسانی حقوق کی تحقیقات کے لیے تین خواتین کو نامزد کیا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ فیڈریکو ولگاس نے اعلان کیا کہ بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کی وکیل سارہ حسین، پاکستان کی قانون کی پروفیسرشاہین سردارعلی اور ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن ویویانا کرسٹیسیوچ ایران میں فیکٹ فائنڈنگ مشن کی آزاد ارکان ہوں گی۔ایران کی جانب سے ان تینوں خواتین کو ملک میں داخل ہونے اوراپنے مشن کو انجام دینے کی اجازت دینے کا امکان بہت کم ہے۔تہران نے بین الاقوامی تحقیقات کی تشکیل کی شدید مخالفت کی ہے۔اس کے لیے گذشتہ ماہ انسانی حقوق کونسل کے47 ارکان نے ووٹ دیا تھا۔یہ تینوں خواتین ایرانی حکام کی جانب سے مظاہرین کے خلاف جبروتشدد کی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دیں گی تاکہ ایران یا کسی اورجگہ ذمے دار حکام کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی کی جاسکے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...