اسلام آباد(این این آئی)چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز اور اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کیساتھ وزیراعظم ہاو¿س میں خصوصی ملاقات کی جس میں مشکل وقت حکومت سنبھالنے اور ملک بچانے پر مبارکباد کی ۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گلف میں مقیم تارکین وطن کے لئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی موجودگی میں اضافی نیکوپ کارڈ کی شرط کا خاتمہ ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اضافی فون کی ٹیکس فری سہولت، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرز پروزیراعظم سے اوورسیز پاکستانیز فاو¿نڈیشن کا نیا بورڈ بھی تشکیل دینے کی درخواست کی اور اسی لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کی پارلیمان میں نمائندگی ، انکے جائز مطالبات کا حل،اور اسلام آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کی سفارش کی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے تمام گزارشات پر غور کرنے کا عندیہ دیا اور بیرسٹر امجد ملک کے بیٹے حمزہ ملک کی شادی خانہ آبادی پر خصوصی مبارکباد دی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...