لندن(این این آئی) برطانوی جریدے کی جانب سے 2022 کے پچاس ٹاپ ایشین فنکاروں کی فہرست جاری کی گئی جس میں پاکستانی اداکار فواد خان دوسرے نمبر پر ہیں۔پہلے نمبر پر بھارتی بلاک بسٹر فلم ‘آر آر آر’ کی جوڑی جونیئر این ٹی آر اور رام چرن موجود ہیں۔ایسٹرن آئی کے مطابق فواد خان نے ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے ساتھ سینما پر ایک شاندار واپسی کی ہے اور ان کی فلم نے پوری دنیا میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔فہرست میں پانچویں نمبر پر پاکستان نڑاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی بھی شامل ہیں جنہوں نے مس مارول سیریز سے شہرت کی بلندیاں حاصل کی ہیں۔پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو 13 واں، سجل علی کو 16 واں جبکہ صوفیہ علی 24 ویں نمبر پر موجود ہیں۔50 فنکاروں کی لسٹ میں پاکستان کی طرف سے علی سیٹھی، شائے گل، رضوان احمد، ہمایوں سعید، حدیقہ کیانی اور کمیل ننجیانی بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...