واشنگٹن (این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ر یحام خان نے کہا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں شریعت کے مطابق نکاح کیا ہے۔ایک انٹرویومیں ریحام خان نے کہا کہ خواہش تھی شادی سادگی سے ہو،شریعت کے مطابق نکاح کیا کوئی شادی پر بھی تنقید کرے تو کیا کرسکتے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ تنقید کرنے والوں بے چاروں کا کام ہی یہی ہوتا ہے، شریعت کے مطابق نکاح کیا، اگر کوئی اب بھی تنقید کرتا ہیں تو اس کا مطلب ان لوگوں کو تنقید کے سوا کچھ نہیں آتا۔ انہوںنے کہا کہ ان لوگوں کی نہ پہلے کوئی پرواہ کی ہے نہ اب کروں گی،میں نے زندگی اپنی اصولوں کے مطابق گزرانی ہے۔ریحام خان نے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ میرے والدین اب اس دنیا میں نہیں ہیں، سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ خواہش تھی کہ شادی سادگی سے ہو۔ میں چاہتی ہوں کہ لوگ سمجھے کہ شادی کو اتنی مشکل نہ بنائی جائے۔شوہر مرزا بلال سے متعلق کہا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے۔ پہلی دفعہ ملاقات ایک یونیورسٹی وزٹ کے دوران ہوا تھا۔ کافی چیزیں کامن ہے مگر مستقل کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، باقی اللہ کی مرضی ہے کب کیا ہوجائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...