صنعاء (این این آئی )یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے تشکیل دیئے گئے عرب اتحاد نے یمن میں دو ہفتے کے لیے مکمل اور جامع جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ یمن میں جنگ بندی کا اعلان کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ یمن میں جنگ بندی دو، دو ہفتے کے لیے نافذ کردی گئی ہے۔ جنگ بندی میں حالات کے پیش نظر توسیع کی جا سکتی ہے۔خیال رہے کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے متعدد بار متحارب فریقین، یمن کے حوثی باغیوں اور یمنی حکومت سے اپیل کی گئی تھی۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کیخصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس کی کوششوں سے جنگ بندی عمل میں لائی گئی ہے۔ یمن میں جنگ بندی کے ساتھ ساتھ تمام فریقین میں تنازع کے سیاسی حل کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ جنگ بندی صرف یمنی قوم کے لیے کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...