اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے،آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں،ہم سب پاکستان کے لیے کام کریں گے تو بچ جائیں گے،اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے تو سب کی تباہی ہوگی ۔مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پاکستانء نڑاد امریکی کاروباری شخصیت نوید انور چوہدری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، سینیٹر مشاہد حسین سید اور چوہدری شافع حسین سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے۔ چوہدری شجاعت نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم سب پاکستان کے لیے کام کریں گے تو بچ جائیں گے،اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے تو سب کی تباہی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم سمجھ جائیں گے تو آئی ایم ایف پیسے دے گا ۔انہوںنے کہاکہ اگر ہم نے سیاست کو نہ سنبھالا تو ایک پیسہ نہیں آئے گا۔انہوںنے کہاکہ کیا انتخابات مہنگائی بیروزگاری کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔چوہدری شجاعت نے کہاکہ سب پارٹیوں کی بات چھوڑ کر پاکستان کی بات کریں ۔چوہدری شجاعت نے کہاکہ پاکستان کء بات ہوگی تو پارٹیاں رہیں گی اور چلیں گی ۔چوہدری شجاعت نے کہاکہ اگر ہم سمجھے نہیں تو نہ ملک چلے گا اور نہ پارٹیاں چلیں گی ۔چوہدری شجاعت نے کہاکہ میں نے اپنی پارٹی کو کہا ہے کہ اپنء نہیں پاکستان کی بات کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ نہ فوج نے آنا ہے نہ کسی اور نے آنا ہے ،اگر یہ وقت گزر گیا تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئے گا ۔چوہدری شجاعت نے کہاکہ بہت سی طاقتیں پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں،وہ طاقتیں خطہ میں بھارت کی بالادستی چاہتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دشمن ممالک کے سامنے اپنا ریٹ بڑھانے والوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا جانا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان سمیت سب کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ عوام نے انہیں منتخب کرکے بھیجا ہے وہ دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے نمائندے کیا کررہے ہیں ،اگر انہوں نے صرف تنخواہ اور دیگر مراعات لینی ہیں تو اس کا کچھ فائدہ نہیں ہے ۔
مقبول خبریں
بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی
کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی ۔بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...