کراچی (این این آئی)سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کی سابق چیئر پرسن شہید بے نظیر بھٹو کے 15 ویں یوم شہادت کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ والدہ کی آمریت اور انتہا پسندی کے خلاف بہادرانہ جدوجہد سے تحریک لیتے ہیں۔شہید بے نظیر بھٹو کے 15 ویں یومِ شہادت کے موقع پر ان کے تینوں بچوں نے والدہ کی یاد میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغامات جاری کر دیے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پچھلے 15 برس میں ہائی اسکول مکمل کرنے سے لے کر یونیورسٹی جانے اور گریجویشن مکمل کرنے تک بہت سے سنگِ میل عبور کیے۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ بچپن سے لے کر اپنے بچے کی پیدائش تک ہر یاد گار اور اہم لمحات پھر چاہئیں، وہ بڑے ہوں یا چھوٹے، خوشی کے ہو ں یا رنج کے، اس غم کو ہر بار ترو تازہ کر دیتے ہیں۔آصفہ بھٹو نے والدہ کی یاد میں بلاگ لکھا ہے تاہم اس کی چند سطور ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ 15 سال گزر گئے اور زخم ابھی تک بھرا نہیں، پاکستان ابھی تک اپنی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کے چلے جانے سے پیدا ہونے والے خلا کو پر نہیں کر سکا۔دوسری جانب وزیرِ خارجہ کے منصب پر فائز پی پی پی کے موجودہ چیئرمین اور شہید بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو ان کے 15 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے لاڑکانہ پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو سے سیکھا ہوا اہم سبق بھی شیئر کیا ہے کہ ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہادرانہ جدوجہد بمقابلہ آمریت اور انتہا پسندی سے تحریک لیتے ہیں۔اپنے بیان میں بلاول نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید نے مجھے صرف چند مراعات یافتہ افراد کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی خدمت کرنا سکھایا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...