ملک میں مہنگائی کے دباؤ میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے،،وزارت خزانہ کا رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا اکنامکس آئوٹ لک جاری

0
217

اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا اکنامکس آئوٹ لک جاری کر دیا جس میں کہاگیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے دباؤ میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے،عالمی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی سے ملک میں مہنگائی کے دباؤ میں کمی اور مہنگائی 21 سے 23 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ سیلاب کی وجہ سے گندم کی بوائی کا ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ تجارتی خسارے میں اڑتالیس فیصد کمی ہوئی ہے،حکومتی اقدامات اور عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں استحکام سے تجارتی خسارے میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے ،سود کی ادائیگیوں میں اضافے کے باعث حکومتی اخراجات میں اضافے کا رحجان رہا ۔ رپورپ میں کہاگیاکہ حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے،سیلاب سے متعلقہ اخراجات کی وجہ سے بجٹ خسارے پر دباؤ کا سامنا ہے ۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ درآمدات میں کمی اور زیرو ریٹنگ کے باوجود ایف بی آر نے ٹیکس وصولیاں ہدف سے زائد رہیں ،دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں سست روی کا شکار رہیں ،پاکستان کو اس وقت افراط زر کے دباؤ کے باوجود پاکستان کا تجارتی اور مالیاتی خواروں میں بہتری آرہی ہے ،رواں مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی ہدف سے کم رہنے کا امکان ہے۔