ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں زکوة، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے 2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ گولیاں ربع الخالی اور حدیدہ کراسنگز کے ذریعے سعودی عرب آنے والی کنسائن منٹس میں چھپائی گئی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی اتھارٹی نے بتایا کہ ربع الخالی بندرگاہ پر 29 لاکھ 20 ہزار کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، ان گولیوں کو بجلی کی تاروں کی کنسائن منٹس میں چھپایا گیا تھا۔ کیبل کی انسولیٹر کے درمیان سے دھارتی تار کے بجائے گولیاں رکھی گئی تھیں۔ اتھارٹی نے کیبلز کے خولوں سے گولیاں برآمد کر لیں۔اتھارٹی نے مزید کہا کہ حدیدہ بندرگاہ پر بھی 24 ہزار 400 کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ یہاں ٹرکوں میں سے ایک ٹرک کے تکلے کے اندر کیپٹاگون گولیوں کے پیکٹ رکھے گئے تھے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ڈرگ کنٹرول کے تعاون سے جن افراد کے نام یہ اسائنمنٹس بھیجی گئی تھیں ان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔زکو، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے بتایا کہ اتھارٹی سعودی عرب کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور سمگلروں کی کوششوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا اتھارٹی کی حکمت عملی کا ایک بنیادی ستون ہے۔اتھارٹی نے کہا معاشرے اور قومی معیشت کی حفاظت کی اس جنگ میں عام شہری بھی اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں اور منشیات سمگلنگ میں ملوث افراد کی اطلاع 1910 پر دیں۔ اطلاع دینے والی کی شناخت پوشیدہ رکھی جائے گی اور اسے انعام سے بھی نوازا جائے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...