کابل(این این آئی ) افغانستان میں طالبان تحریک کی طرف سے خواتین کے حقوق کو محدود کرنے کے لیے جاری کیے گئے حالیہ فیصلوں نے تحریک کے اندر اختلافات مزید بڑھا دئیے، یہ اختلافات اس حد تک پھیل چکے ہیں کہ متحارب دھڑے اپنے آپ کو وفادار افواج کے ذریعے محاذ آرائی سے تحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے مزید کہا کہ حالیہ فیصلے تحریک کے رہ نما ہیبت اللہ اخوند زادہ کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں، جو خود عوام میں شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں۔ وہ جنوبی شہر قندھار سے ملک پر حکومت کرتے ہیں اور اپنے فیصلے طالبان کے اندر مذہبی کونسل کے ذریعے جاری کرتے ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ طالبان رہ نمائوں کا ایک گروپ جس میں وزیر دفاع ملا محمد یعقوب جو تحریک کے بانی مرحوم ملا محمد عمر کے بیٹے ہیں اور وزیر داخلہ سراج الدین حقانی،(حقانی نیٹ ورک)کے رہ نما، شامل ہیں۔ حقانی ایف بی آئی کو دہشت گردی کے الزام میں مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں وہ اخوند زادہ کے فیصلوں کی مخالفت کر رہے ہیں جب کہ اس معاملے پر بات کرنے کے لیے اخوند زادہ سے ملاقات کی کوششوں کو اب تک مسترد کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ تنائو اب اس قدر شدید نظر آتا ہے کہ دونوں دھڑے اپنے وفادار افراد کو اکٹھا کر رہے ہیں تاکہ مشکل وقت میں ان کا استعمال کیا جا سکے۔ ملا محمد یعقوب اور حقانی دارالحکومت کابل میں ایک قلعے پر قابض ہیں۔ اخوندزادہ گروپ کی نمائندگی قندھار میں کی جاتی ہے، جس میں نوے کی دہائی کے اوائل میں طالبان کا آغاز ہوا تھا۔درایں اثنا افغان حکومت کے ترجمان بلال کریمی نے خواتین سے متعلق فیصلوں کے حوالے سے تحریک کے رہ نمائوں کے درمیان کسی قسم کی تقسیم یا اختلافات کے وجود سے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یعقوب اور حقانی کی طرف سے اخوندزادہ سے ملاقات کی کسی بھی کوشش سے آگاہ نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی امارت میں ہر کوئی سپریم لیڈر کے احکامات کا احترام اور تعمیل کرتا ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...