کراچی (این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی ویمن جیل میں 129افغان غیر قانونی تارکین وطن خواتین قید ہیں جنہیں 2 ماہ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا جائیگا۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر شرجیل میمن نے افغان خواتین اور بچوں کی جیل میں زیر حراست سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو جعلی قرار دیا اور کہا یہ تصویریں سندھ کی کسی بھی جیل کی نہیں ہیں۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ کراچی میں 129 افغان خواتین ویمن جیل میں قید ہیں، افغان خواتین کے ساتھ ان کے 178 بچے بھی جیل میں ہیں جو قیدی نہیں ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ نے اسی حوالے سے یہ بھی کہا کہ قانون کے تحت قیدی خواتین ماں کے 7 سال سے کم عمر بچوں کو ان کے ساتھ رکھنا مجبوری ہے، ان خواتین کو دو ماہ قید کی سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...