انقرہ(این این آئی )ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ امن عمل کے لیے وہ شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کر سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ایردوآن کا یہ اعلان دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی ماسکو میں حالیہ ملاقات کے بعد سامنے آیا ۔وزرائے دفاع کی سطح کا یہ رابطہ دو ہزار گیارہ کے بعد سے اب تک ترکیہ اور شام کے درمیان پہلا اعلی سطح کا رابطہ تھا۔ترک صدر نے کہا کہ ہم نے روس ، شام اور ترکیہ کے درمیان ایک پراسس شروع کر رکھا ہے۔ اس پراسس کے ذریعے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات اور گفتگو ہو گی۔ اگر اس میں کچھ پیش رفت ہوئی تو پھر ہم صدور کی ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔ تاکہ معاملات کو آگے بڑھایا جائے۔شامی اور ترک وزرائے دفاع کی ماسکو میں ملاقات کے پس منظر میں رواں ہفتے ترکیہ نے شامی اپوزیشن رہنماوں کی انقرہ میں میزبانی کی اور تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ترکیہ کی طرف سے شامی اپوزیشن کو یقین دلایا گیا کہ شامی حکومت کے ساتھ رابطوں میں کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جائے گا جو شام میں اپوزیشن کے لیے مشکل پیدا کرنے والا ہو سکتا ہو۔دریں اثنا ترکیہ اور شام کے وزرائے دفاع کی 28 دسمبر کو ماسکو میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں ایک ترک ذریعے کا کہنا ہے کہ دوسرے موضوعات کے علاوہ کردوں کی نقل مکانی ایجنڈے میں سر فہرست تھی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...