واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کا کہنا ہے کہ ایران یوکرین میں روس کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر کے جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلنکن نے سلسلہ وار ٹویٹس میں اس رائے کا اظہار کیا کہ امریکا نے ایرانی ڈرون اور بیلسٹک میزائل پروگراموں میں ملوث سات افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماسکو ایران کے فراہم کردہ ڈرون اور اس کے میزائل پروگراموں کو یوکرین میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں بلنکن کے حوالے سے کہا گیا کہ ایران کو اس فوجی آپریشن کی حمایت بند کر دینی چاہیے جو روس نے فروری کے آخر میں یوکرین میں شروع کیا تھا۔بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایران سے روس کو ڈرون کی منتقلی میں رکاوٹ ڈالنے اور ملوث فریقین پر پابندیاں لگانے کے لیے اپنے وسائل اور ذرائع استعمال کرتا رہے گا۔امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا نئی پابندیاں جن ایرانی حکام پر لگائی گئی ہیں ان میں چھ حکام اور قدس ایوی ایشن کے بورڈ ممبران شامل ہیں۔ اس ایرانی ادارے کو لائٹ ایرو پلینز ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق قدس ایوی ایشن انڈسٹریز 2013 سے ہی امریکی پابندیوں کی زد میں آ چکی ہے۔ اس کمپنی کی ایرانی دفاعی صنعت میں کلیدی اہمیت ہے اور یہی کمپنی ڈرونز تیار کرتی ہے۔امریکی وزارت خزانہ کے سیکرٹری جینٹ ییلن نے اس موقع پر کہاکہ ہم ہر طریقہ استعمال کریں گے جو روس کو اسلحہ کی فراہمی میں رکاوٹ بن سکتا ہو، کیونکہ روس یوکرین میں بلا اشتعال بہت ظلم کر رہا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...