امپورٹڈ وزیر خارجہ کا واحد مقصد امریکا کو واپس لاکر اڈے دینا ہے، شیریں مزاری

0
296

لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر عدم استحکام پیدا کر رہی ہے اور لگتا ہے امپورٹڈ وزیر خارجہ کا واحد مقصد کسی طرح امریکا کو سرحدوں میں واپس لاکر اڈے دینا ہے۔ ایک انٹرویو میں شیریں مزاری نے ملک میں دہشت گردی کے حوالے سے شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدم استحکام جان بوجھ کر پیدا کیا جارہا ہے کیونکہ یہ جو حکومت کی تبدیلی ہوئی ہے، اس میں ایک معاملہ امریکا کی پاکستان میں موجودگی اور اڈے دینا تھا تو یہ بہانہ مل رہا ہے کیونکہ ان کی کوئی اور چیز تو چلنی نہیں ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کا ‘غلامی نہیں آزادی’ کا بیانیہ آیا تو امریکا کو اڈے دینے کا رجیم چینج کا جو مقصد تھا وہ پورا نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ اب اگر یہ افغانستان کو غیر مستحکم کریں گے اور پھر امریکا نے بھی کہا ہے کہ وہ سرحدوں کی سیکیورٹی میں پاکستان کی مدد کریں گے، تو آپ کی اتنی بڑی فوج ہے، باڑ لگائی ہوئی ہے، جو پتا نہیں اب کون توڑ رہا ہے اور آپ کارروائی نہیں کرتے، تو آپ کو بارڈر سیکیورٹی مستحکم کرنے کے لیے امریکا سے امداد کی ضرورت ہے؟پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس طریقے سے چیزیں جارہی ہیں مجھے شک ہے