سوڈان میں سیاسی استحکام کی بحالی کی حمایت کرتے رہیں گے،سعودی عرب

0
266

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سوڈان میں سیاسی عمل کے آخری مرحلے کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔سعودی میڈیاکے مطابق مملکت کی وزارت نے سوڈان میں سیاسی استحکام کی واپسی کے لیے ریاض کی مستقل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ مملکت کی جانب سے سوڈان اور بین الاقوامی کے شراکت داروں کے ساتھ خرطوم میں سیاسی استحکام کے حصول کے لیے کوششوں جاری رکھیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب سوڈان میں سیاسی استحکام، ترقی اور خوشحالی کا باعث کے لیے کی جانے والی ہرسطح پر کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔وزارت خارجہ نے سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن، افریقی یونین اور IGAD کی طرف سے ملک میں استحکام کے حصول کے لیے سہ فریقی میکانزم کی بین الاقوامی کوششوں کی تعریف کی۔فریم ورک معاہدے کے فریقوں نے سوڈان میں سیاسی عمل کے آخری مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ توقع ہے کہ سوڈان میں عبوری عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کا وقت آگیا ہے۔کوارٹیٹ میکانزم کی جانب سے خرطوم میں سعودی سفیر علی بن حسن جعفر نے سیاسی عمل کے دوسرے اور آخری مرحلے کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئیحل طلب مسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات شروع کرنے کے لیے میکانزم کی حمایت کا اظہار کیا۔دوسری طرف سے یورپی یونین کے نمائندے نے امید کا اظہار کیا کہ موجودہ کوششیں ایک ایسے معاہدے تک پہنچینے کی امید ہے جس سے سوڈانیوں کو آزادی، امن اور انصاف کی طرف لے جائے گا۔سہ فریقی میکانزم کے نمائندے افریقی یونین کے ایلچی محمد الحسن بیلیش نے تمام سیاسی قوتوں سے فریم ورک معاہدے میں شامل ہونے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔