مکہ مکرمہ(این این آئی )مسجد حرام اور مسجد نبوی کی صدارت عامہ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد حرام کی جیوکوڈنگ پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ منصوبہ ایجنسی فار انجینئرنگ پروجیکٹس اینڈ سٹڈیز میں جنرل ڈیپارٹمنٹ آف سروے اینڈ جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز نے شروع کیا ہے۔پراجیکٹ کا مقصد مسجد حرام کو ان مقامات میں تقسیم کرنا ہے جنہیں جغرافیائی طور پر عظیم مسجد کے تمام ملازمین نمایاں ترین علامات کی بنا پر آسانی سے پہچان لیں گے۔ منصوبے میں مشترکہ وضاحتی زبان تشکیل دی گئی ہے، اس زبان سے مسجد کے مختلف مقامات کی زیادہ درست شناخت ممکن ہوگی۔شیخ السدیس نے وضاحت کی کہ اس نظام کے تحت متعدد سلائیڈز فراہم کی جاتی ہیں جو مسجد حرام کے ستونوں پر لگائی جاتی ہیں اور براہ راست معلومات پر مشتمل ہوتی ہیں۔ یہ سلائیڈز زائرین کے مقام کو بیان کرنے میں معاون ہوتی ہیں۔ جنرل پریذیڈنسی کے ملازمین کے ساتھ براہ راست رابطے کی معلومات ملتی ہے۔ جوابی کوڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ منصوبے سے زائرین اور ملازمین کو خدمات میسر آتی ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...