بائیڈن سے ایران سے متعلق متفقہ موقف اپنانے پر بات کروں گا، اسرائیلی وزیراعظم

0
249

تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل، امریکہ اور دیگر ممالک ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متفقہ موقف اختیار کریں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد موقف اپنانے پر بات کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے مینیجرز اور سینئر کارکنوں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ دوسرے ممالک کے ساتھ ایک متحد پوزیشن میں کھڑے ہوں۔ اور میں AIPAC تنظیم میں صدر بائیڈن اور ان کی ٹیم کے ساتھ اس بارے میں بات کرنے کا منتظر ہوں۔ اس تنظیم کا تعلق امریکہ اور اسرائیل میں تعلقات کو مضبوط کرنے سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج اس مسئلے پر پہلے سے کہیں زیادہ اتفاق رائے ہے۔ ایران کی حکومت خوفناک، جابر اور دہشت گرد ہے۔