اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے (کل)جمعرات12 جنوری کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 12 سے 13 جنوری تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ تیسرا دورہ ہوگا، جس میں کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔ وزیر اعظم دورے کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات آگے بڑھانے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔دونوں ممالک کے سربراہان باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم، نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔دورے میں وزیراعظم اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے 17 لاکھ شہری روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں جو گزشتہ 5 دہائیوں سے وہاں پر کامیابی کے ساتھ ساتھ دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوش حالی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ روایات، تاریخ اور ورثے پر مبنی قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے رہنماں کے اعلی سطح کے دورے باہمی تعلقات کی اہم خصوصیت ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بھی متحدہ عرب امارات دورہ کر چکے ہیں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...