اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان اور افغانستان کے خارجی امور اور دہشت گردی سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بطور سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے ہیں، عمران خان کو خطے کے سکیورٹی معاملات اور تاریخ کی اتنی ہی جانکاری ہے جتنی جرمنی اور جاپان کے جغرافیہ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس شخص کے دور حکومت میں پاکستان خارجہ تنہائی کا شکار ہوا وہ آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خارجہ امور پر بھاشن دے رہا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی 8 ماہ کی سفارتی کامیابیوں کا عمران خان کے 4 سال کی سفارتی تنہائی سے کوئی موازنہ نہیں، یہ ملک کو سفارتی دلدل میں ڈال کر گئے تھے۔شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی بہادر پولیس کی بھی دل آزاری کی ہے، ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف صف اول میں کھڑے ہیں، پولیس ہمارے دفاع کی پہلی لائن ہے، افسوس ہے پولیس کی حوصلہ افزائی کے بجائے عمران خان ان کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...