لاہور( این این آئی)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022ـ23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے39ویں اجلاس میں ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹرز کی 6ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 6ارب 79لاکھ 29 ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سہیل انور چوہدری نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب میں ٹرٹیری کئیر ہسپتال کے لئے وینٹی لیٹرز کی خریداری کیلئے 86کروڑ 40 لاکھ روپے، نشتر ہسپتال ملتان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی / آلات کی فراہمی کیلئے 1 ارب 57 کروڑ 27 لاکھ 50 ہزار روپے، گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں کینسر کے علاج کے لئے الائیڈ سہولیات کے ساتھ لینئیر ایکسلیٹر کی فراہمی کیلئے 1 ارب 30 کروڑ روپے، فیصل آباد کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں کینسر کے علاج کے لئے الائیڈ سہولیات کے ساتھ لینئیر ایکسلیٹر کی فراہمی کیلئے 1 ارب 30 کروڑ روپے، لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سی ٹی انجیو گرافی مشین کی فراہمی کیلئے 45 کروڑ روپے اور لاہور کے علاقہ سکندریہ کالونی، سوڈیوال میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کے قیام کیلئے 52 کروڑ 11 لاکھ 79 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...