لندن (این این آئی )برطانوی شہزادے ہیری نے الزام عائد کیا ہے کہ شاہی خاندان نے میرے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔ناراض شہزادے نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہی خاندان کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس کے سچائی بموں نے شاہی خاندان کو خوفزدہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی میڈیا کے ذریعے اس کی آب بیتی کی ساکھ مجروح کی جارہی ہے۔شہزادہ ہیری نے اپنے بھائی ولیم کی جانب سے مبینہ حملے کے سبب ٹوٹنے والا نیکلیس بھی دکھایا۔انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کو توقع تھی کہ میگھن سسرال چھوڑ دے گی مگر ان کیلئے شرمناک عمل تب ہوا جب میں نے بھی میگھن کے ساتھ گھر چھوڑ دیا۔برطانوی شہزادے نے امریکا میں زندگی کو شاندار قرار دیا، شو میں شرکت کے موقع پر ہیری نے بگل بجانے کی شاہی روایات کا مذاق اڑایا اور اپنے بعد آنیوالے اداکار ٹام ہینکس پر گل پاشی کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...