اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے وزارت خارجہ میں چینی سفیر نونگ رونگ نے الوداعی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،سی پیک منصوبے سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعرات کو ہونے و الی ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین دو طرفہ تعلقات ،سی پیک منصوبے سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی سفیر نونگ رونگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔