اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات کا سامنا ہے ،ڈیفالٹ کا زیرو فیصد خطرہ ہے،پاکستان کی معیشت کی بنیادیں مضبوط ہیں جلد بحران سے نکل جائیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بنیادیں مضبوط ہیں جلد بحران سے نکل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہی سے 1700 سے زائد انسانی جانوں کا نقصان ہوا، 90 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے، سیلاب سے 80 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 3 سالہ ایجنڈا تیار کیا ہے سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کرنے میں دو سے تین سال لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا وعدہ کیا گیا،عالمی برادری اور عالمی مالیاتی اداروں سے مل کر تعمیر نو کریں گے۔انہوںنے کہاکہ قومی تعمیر نو کے ایجنڈے کے مطابق 50 فی صد وسائل حکومت فراہم کرے گی جبکہ پچاس فی صد وسائل جینوا کانفرنس میں کئے عالمی وعدوں سے پورے کئے جائیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...