سینٹ ، عمرا ن خان کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا تذکرہ ، تحریک انصاف کا احتجاج

0
335

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا تذکرہ ہوا جس کے خلاف پی ٹی آئی کے اراکین نے ایوان احتجاج کرتے ہوئے شور شرابہ کیا، ،چیئرمین نے بمشکل صورتحال پر قابو پایا۔جمعہ کو اجلاس کے دور ان وزیر مملکت شہادت اعوان نے کہاکہ کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر کے اخراجات 45 روپے فی کلو میٹر ہیں ،یہ کون سا ہیلی کاپٹر ہے جس کے یہ اخراجات ہیں۔ شہزاد وسیم نے جواب دیاکہ اشتہاریوں کو لانے اور لے جانے جہازوں کے خرچے کون برداشت کر رہا ہے،اشتہاریوں کے کارگو جہاز بنے ہوئے ہیں۔ شہادت اعوان نے کہاکہ یہ معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوایا جائے ۔ وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ یہ لوگ لوگوں کو بے وقوف بناتے رہے،ان کو معلوم ہونا چاہے کہ فلائنگ گھنٹے ہوتے ہیں،فلائٹس کے کلو کلو میٹر کا نہیں گھنٹوں کا حساب ہوتا ہے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے پنجاب میں ثابت کیا کہ بڑے مفاد کیلئے اقتدار کی کوئی اہمیت نہیں،کہا گیا ہم پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے،ہم پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ جلد عام انتخابات ہوں گے جس میں ہم دوبارہ حکومت بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے مفاد میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے جا رہے ہیں،ملک کا مفاد اہم انتخابات میں ہے،عوام اس وقت آزادانہ طریقے سے حکومت منتخب کر رہی ہے،یہ حکومت اشتہاریوں کی ہے اور چلتی بھی اشتہاروں پر ہے،جنیوا کانفرنس میں ملنے والی رقم امداد نہیں قرضہ ہے۔شہزاد وسیم نے کہاکہ ملک میں عوام کو آٹا تک نہیں مل رہا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران گولیاں برسائی گئیں ،عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیاگیا ،ڈی پی او سارے سین کا حصہ ہے عمران خان ہسپتال نہیں پہنچے مجرم کا بیان جاری ہوگیا ۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیر اعظم اپنی منشا کے مطابق ایف آئی آر نہیں کراسکے ،عمران خان اگر الیکشن کے غیر جانبداری کی بات کرتا ہے تو توہین الیکشن کمیشن ہو جاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ حکومت گلی محلوں کے الیکشن سے بھاگ رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پہلے اسلام آباد اب کراچی کے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے دو پارٹی سسٹم کو تہس نہس کر دیا ،ایک پیج کی بات کرنے والے سنیں ،عمران خان عوام ایک پیج پر ہیں ۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ ملک میں آٹا نہیں مل رہا،گودام بھرے پڑے ہیں یہ آٹا چور کون ہے،یہ چینی چور اور ڈالرز چور کون ہے۔ انہوںنے کہاکہ ججز جرنیلوں،سیاستدانوں اور بیوروکریٹس اور وی آئی پیز پروٹوکولز ختم کئے جائیں۔جے یو آئی کے سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدر نے کہاکہ صدر ایک پارٹی کا صدربنا ہوا ہے ،اپوزیشن لیڈر بتائیں ساڑھے تین سال آپ کی حکومت نے کیا کیا ؟،محض الزامات کے سوا ان لوگوں نے تین سال ضائع کیے ۔ انہوںنے کہاکہ کوئی میگا منصوبہ ،پچاس لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں ؟،نو سال میں کے پی کو پی ٹی آئی نے برباد کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ جب سے پی ٹی آئی سینیٹ کا حصہ بنی بغیر ثبوت کے الزامات گالم گلوچ بڑھی۔